BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 September, 2004, 08:25 GMT 13:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خاتون سائنسدان کی رہائی’مشکوک‘
رحاب راشد طہٰ
خاتون سائنسدان رحاب راشد طہٰ
امریکی حکام اور عراقی حکومت کے متضاد بیانات کے بعد خاتون سائنسدان کی رہائی پھر مشکوک ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے عراقی وزارتِ انصاف نے کہا تھا کہ امریکہ کے زیر نگرانی جیل میں قید دو خاتون سائنسدانوں میں سے ایک کو جمعرات کے روز رہا کر دیا جائے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ عراق کے وزیر انصاف نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عراقی خاتون سائنسدان رحاب راشد طہٰ کو جمعرات کو رہا کیا جا رہا ہے اور جیل میں قید دوسری خاتون سائنسدان ہدا صالح مہدی عماش کو بھی جلد رہا کیے جانےکا امکان ہے۔

رحاب راشد طہٰ کو صدام حسین کے دور میں ’ڈاکٹر جرم‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اغوا کنندگان کے مطالبے کے جواب میں نہیں کیا گیا جنہوں نے اطلاعات کے مطابق دو امریکی باشندوں کو ہلاک کر دیا ہے اور ایک برطانوی باشندے کو ہلاک کرنےکی دھمکی دی ہے۔

رحاب راشد طہٰ
رحاب راشد طہٰ

دوسری طرف امریکی حکام نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔ امریکی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دونوں عراقی خواتین امریکی تحویل میں ہیں اور انہیں رہا نہیں کیا جائے گا۔

ایک اسلامی ویب سائٹ کے مطابق شدت پسندوں نے منگل کے روز دوسرے امریکی باشندے جیک ہینسلی کو بھی قتل کر دیا تھا۔

ان شدت پسندوں نے اپنی دھمکی کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر قیدی خواتین کو رہا کیا گیا تو برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آخری یرغمالی کینیتھ بگلی کو بھی قتل کر دیا جائے گا۔

محکمۂ انصاف کے افسر نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عراقی خاتون سائنسدان رحاب راشد طہٰ کو رہا کر دیا جائے گا۔ رحاب راشد طہٰ کو صدام حسین کے دور میں ’ڈاکٹر جرم‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

عراق میں جمعرات کو اِن تین غیرملکیوں کو اغوا کرنے والے شدت پسندوں نے اپنا تعلق القاعدہ کے مشتبہ رکن ابو مصعب الزرقاوی کی زیر قیادت کام کرنے والی تنظیم ’توحید اور جہاد‘ سے بتایا تھا۔

برطانوی یرغمالی کینیتھ بگلی کے بیٹے نے برطانوی حکومت سے تمام مطالبات تسلیم کر لینے کی اپیل کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد