BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 September, 2004, 02:20 GMT 07:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: دو امریکی فوجی ہلاک
عراق میں تشدد کے واقعات جاری ہیں
عراق میں تشدد کے واقعات میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے
عراق میں جاری تشدد کے واقعات میں دو امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں فوجی فلوجہ شہر کے باہر تعینات تھے۔

تشدد کے ایک اور واقعہ میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جانے والی شاہراہ پر امریکی فوج کے قافلے پر کار بم حملے میں ایک شہری ہلاک اور چار امریکی فوجیوں سمیت بہت سے شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق بغداد کے مضافات میں ایک اور کار بم دھماکہ ہوا ہے۔ تاہم اس دھماکے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایک مبینہ شدت پسند مسجد کے باہر گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا جو کچھ دیر بعد دھماکے سے پھٹ گئی۔

پولیس کے مطابق بعقوبہ سڑک کے کنارے ایک بم پھٹ جانے سے چار عورتیں اور ایک مرد بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔

دریں اثناء امریکی فوج نے بغداد میں شیعہ اکثریت کے علاقے الصدر سٹی میں ٹینکوں کے ذریعے کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق اس کارروائی کا مقصد علاقے میں تعمیراتی کام سے پہلے سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد