یرغمالیوں کو مارنے کی دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عربی ٹیلی ویژن نیٹ ورک الجزیرہ نے ایک فِلم نشر کی ہے جس میں ’تین مغربی باشندوں‘ کو عراق میں یرغمال بنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دو امریکیوں اور ایک برطانوی شہریوں کو جمعرات کو بغداد میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ فِلم میں تینوں افراد کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں اور خبر کے مطابق ان کو زرقاوی گروپ نے اغوا کیا ہے۔ فِلم میں اغوا کرنے والوں کی طرف سے بیان سنایا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے اڑتالیس گھنٹے میں عراقی خواتین قیدیوں کو رہا نہ کیا تو وہ یرغمالیوں کو ہلاک کر دیں گے۔ تینوں اغوا ہونے والے افراد متحدہ عرب امارات میں قائم ایک تعمیراتی کمپنی کے لیے کام کرتے تھے۔ برطانوی شہری کا نام کینیتھ بگلی ہے اور امریکیوں کے نام جیک ہینسلے اور یوجین آرمسٹرونگ ہیں۔ امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ان کی ایک ٹیم اس مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہی ہے اور برطانوی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بگلی کو تلاش کرنے کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ عراق میں سترہ ماہ سے جاری مزاحمت کے دوران جنگجوؤں نے غیر ملکی افواج کو عراق سے نکالنے اور عبوری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایک سو افراد کو اغوا کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||