عراق: انڈونیشیائی خواتین رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں شدت پسندوں نے اغوا کی گئی دو انڈونیشیائی خواتین کو رہا کردیا ہے۔ اغوا کاروں نے ان دونوں خواتین کو بغداد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے حوالے کردیا۔ یہ خواتین ان دس افراد میں شامل تھیں جنہیں ان کے دفاتر سے گزشتہ ہفتے اغوا کیا گیا تھا۔ ان میں عراقی اور لبنانی باشندے بھی تھے۔ اغوا کاروں کا مطالبہ تھا کہ مسلمانوں کے مذہبی رہنما ابو بکر بشیر کو رہا کیا جائے جو دہشتگردی کے الزامات کے تحت انڈونیشیا میں زیر حراست ہیں۔ ابھی تک اغوا کیے گئے دیگر آٹھ افراد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل شدت پسندوں نے دو اطالوی خواتین کو بھی بغداد میں رہا کردیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||