بغداد: چھ مصری باشندے اغوا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران اس کے چھ باشندوں کو عراق میں اغوا کر لیا گیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کچھ مسلح افراد نے مصر کے دو باشندوں کو بغداد میں ان کے دفتر سے اغوا کرلیا ہے۔ مغوی مصری باشندے ٹیلی مواصلات کی ایک کمپنی کے ملازم بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے دو مصری انجینئروں کو بغداد میں ان کے دفتر کے باہر پکڑا باندھا اور اٹھا لے گئے۔ یہ لوگ ایک موبائل کمپنی کے لیے کام کرتے تھے۔ مارچ دو ہزار تین سے عراق میں ایک سو سے زائد غیرملکیوں کو اغوا کیا جاچکا ہے۔ ان میں بیشتر کو رہا کردیا گیا ہے لیکن ستائیس ہلاک کردیے گئے۔ عراقی وزارت داخلہ کے اہلکار کرنل عدنان عبدالرحمان نے اے پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ دونوں مصری باشندوں کو رات کے وقت اغوا کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح حملہ آوروں نے دونوں کو ایک بی ایم ڈبلیو میں لے گئے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مصریوں کو اغوا کرنے والے کون ہیں۔ جس ٹیلی مواصلات کی کمپنی کے لئے وہ کام کررہے تھے، اس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||