BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 September, 2004, 22:48 GMT 03:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آسٹریلیا کے پاس 24 گھنٹے ہیں‘
اغوا شدہ اطالوی خاتون سمونا ٹوریٹا
اٹلی بھی اپنی اغوا شدہ دو خاتون شہریوں کی رہائی کی کوششیں کر رہا ہے
آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان رپورٹوں کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ عراق میں شدت پسندوں نے دو آسٹریلوی باشندوں کو اغوا کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے اسلامی سیکریٹ آرمی نام کی ایک تنظیم کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آسٹریلیا کو عراق سے اپنی افواج واپس بلانے کے لیے چوبیس گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔

ایجنسی کے مطابق دو اور لوگوں کو اغوا کیا گیا ہے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق مشرقی ایشیا سے ہے۔

ایک علیحدہ واقعہ میں اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی ویب سائٹ نےایک ترک یرغمالی کی ہلاکت دکھائی۔

ویڈیو میں ایک شخص کی آنکھوں پر پٹی بندھے دکھایا گیا جس نے اپنا نام درموس کمدیرلی بتایا اس کو 14 اگست کو موسل سے اغوا کیا گیا تھا۔اسی ویڈیو میں بظاہر اس شخص کی ہلاکت کو بھی دکھایا گیا۔

فرانس اور اٹلی حالیہ ہفتوں میں اغوا ہونے والے اپنے شہریوں کی رہائی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اٹلی کے وزیر خارجہ مشرق وسطی کے اپنے دورے پر پیر کو کویت پہنچے ان کے اس دورے کا مقصد اغوا ہونے والی دو خاتون امدادی کارکنوں کی رہائی ہے۔

دریں اثناء فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عراق میں تازہ لڑائی کے سبب فرانسیسی صحافیوں کرسچین چیسنوٹ اور جارج مالبرونٹو کی رہائی کی کوششوں میں روکاوٹ پڑی ہے ۔جنہیں 20 اگست کو اغوا کیا گیا تھا۔

مبینہ طور پر اغوا شدہ آسٹریلوی کے بارے میں شدت پسندوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے بغداد اور موصل کے درمیان دو امریکی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی وزیر اعظم جان ہاورڈ کو خود اپنی افواج کی واپسی کا اعلان کرنا ہوگا۔

’اور اگر ایسا نہ ہوا تو دوسرا موقع دیے بغیر ان دونوں کو مار دیا جائے گا‘۔

آسٹریلیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے ان کی حکومت اس سلسلے میں مزید اطلاعات حاصل کرنے کے لئے زمین آسمان ایک کر رہی ہے۔

آسٹریلیا نے گزشتہ سال عراق پر امریکی حملے میں امریکہ کا ساتھ دیا تھا۔اور اب بھی اس کے 850 فوجی دستے وہاں موجود ہیں۔

آسٹریلیا میں نو اکتوبر کو انتخابات ہونے والے ہیں اور ان انتخابات میں عراق اہم موضوع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد