عراق: چار لبنانی ڈرائیور اغواء | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چار لبنانی ڈرائیوروں کو عراق میں اغوا کر لیا گیا ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق وہ اس بات کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مذکورہ ڈرائیوروں کو کن حالات میں اغوا کیا گیا ہے۔ مغوی ڈرائیوروں کے عزیزوں نے اغوا کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مغویوں کو رہا کر دیں کیونکہ ان کا امریکہ یا اس کی ملٹی نیشنل فوج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ عراق میں اس وقت بیس غیرعراقی افراد شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں، جن میں ایک لبنانی تاجر بھی شامل ہے۔ دریں اثنا ایک بھارتی اہلکار نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ جن بھارتی باشندوں کو اغوا کیا گیا تھا وہ امید ہے کہ اتوار کو رہا ہو جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||