بیروت: گرفتاریاں، حملے ناکام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت لبنان کا کہنا ہے کہ اس نے القاعدہ کے ایک لیڈر اور ان کے کچھ ساتھیوں کوگرفتار کر کے بیروت میں اطالوی سفارت خانے پر حملے کو ناکام بنا دیا۔ وزیر داخلہ الیاس مر نے کہا ہے کہ اس گروپ کو یورپ سے فنڈز ملتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گروپ بیروت میں یوکرائن اور لبنانی ٹھکانوں پر حملوں کے منصوبے بھی بنا رہا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سازش کے پیچھے احمد سلیم میکاتی اور اسماعیل محمد الخطیب تھے اور یہ دونوں لبنانی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ لبنانی اور ان کے ایک فلسطینی ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ لبنانی سرکاری وکیل نے کہا کہ ان رہنماؤں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ وزیر داخلہ الیاس مر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ الخطیب القاعدہ کا سرگرم رکن تھا اور اس کا کام عراق میں اتحادی افواج کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے نوجوانوں کی بھرتی کرنا تھا۔ اٹلی کے وزیر دفاع اینٹونیو مارٹینو نے ایک بیان جاری کر کے اٹلی کے خفیہ اداروں کی تعریف کرتے ہوئے لبنانی اور شام کی سکیورٹی فورسز کا ان کے لئے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||