BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 May, 2004, 02:16 GMT 07:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشتبہ القاعدہ قیدی کہاں ہیں؟
News image
حقوق انسانی کی تنظیموں بالخصوص ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے القاعدہ کے ان مشتبہ اراکین کے بارے میں شدید تشویش ظاہر کی ہے جو امریکہ کی حراست میں ہیں اور ان کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ وہ کہاں قید ہیں-

پچھلے سال جب پاکستان میں خالد شیخ محمد کو گرفتار کیا گیا تھا تو یہ کہا گیا تھا کہ یہ القاعدہ کی کاروائیوں کے سربراہ ہیں اور ان کی گرفتاری ایک زبردست کامیابی ہے-

لیکن ان کے بارے میں کوئی علم نہیں کہ وہ اس وقت کہاں قید ہیں- پاکستانی حکام نے بتایا تھا کہ ان سے پوچھ گچھ کر کے انہیں امریکیوں کے حوالہ کر دیا گیا ہے-

امریکی حکومت کے ایک اہلکار نے بی بی سی کے جان مینل کو بتایا ہے کہ خالد شیخ محمد جو کے ایس ایم کہلاتے ہیں ایک ایسے مقام پر ہیں جس کے بارے میں انکشاف نہیں کیا جا سکتا-

ان کے ساتھ امریکہ کی حراست میں بائیس سے زیادہ القاعدہ کے ایسے مشتبہ قیدی ہیں جن کے بارے میں کسی کو علم نہیں-

چار مہینے قبل ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نےان قیدیوں کے بارے میں اس وقت کھلم کھلا تشویش ظاہر کی تھی جب ریڈ کراس کے صدر نے امریکہ کے وزیر خارجہ کولن پاول اور قومی سلامتی کی مشیر کنڈولیزا رائس سے ان قیدیوں کے مسلہ پر ملاقات کی تھی-

لیکن ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی تک ان قیدیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے اور ان کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے-

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے اہلکاروں نے گوانتانامو بے اور بگرام کے حراستی کیمپوں کا دورہ کیا ہے لیکن ان قیدیوں میں سے کوئی وہاں نہیں ملا-

امریکہ کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے مشتبہ قیدی تین مقامات پر نظر بند ہیں، یعنی گوانتانامو بے، افغانستان اور عراق-

ترجمان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ دوسرے محکموں نے کہیں اور قیدی رکھے ہوں-

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کا کام لوگوں کو حراست میں رکھنا نہیں ہے-

جب اس سلسلہ میں قومی سلامتی کونسل سے دریافت کیا گیا تو جواب یہ ملا کہ ’ہم ان معاملات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے- یہ انٹیلیجنس کا معاملہ ہے اس سلسلہ میں انٹیلیجنس ایجینسیوں سے بات کی جائے-‘

محکمہ انصاف نےاس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے اور ایف بی آئی اور سی آئی اے نے بھی خاموشی کو ترجیح دی ہے۔ تاہم سی آئی اے کے ایک سابق اہلکار نے اشارہ دیا ہے کہ کچھ قیدی ڈیاگو گارسیا لے جائے گے تھے جو بحر ہند میں برطانوی جزیرہ ہے اور جسے ایک سمجھوتے کے تحت امریکی فوجیں استعمال کرتی ہیں-

امریکی بحریہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کوئی قیدی ڈیاگو گارسیا کی بحری اڈے میں نظر بند نہیں-

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد