بغداد میں بچے سمیت پانچ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مرکزی بغداد کے علاقے میں شدید لڑائی میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بغداد کے گرین زون کے علاقے سے جہاں عراقی عبوری حکومت کے دفاتر، امریکہ اور دیگر ممالک کے سفارت خانے قائم ہیں ، فائرنگ اور دھماکوں کی مسلسل آوازیں سنی گئی ہیں اور اس علاقے سے دھویں کے سیاہ بادل بھی اٹھتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ امریکی ہیلی کاپٹروں نے بھی فوجی کارروائی میں حصہ لیا اور علاقے میں مختلف جگہوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ اس علاقے میں ایک تباہ شدہ امریکی گاڑی بھی دیکھی گئی ہے۔ بغداد میں ایک کار بم دھماکے کی بھی اطلاع ہے جس میں دو پولیس والوں سمیت ایک بچہ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ بغداد کا گرین زون کا علاقہ جس میں سرکاری دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے قائم ہیں عراقی مزاحمت کارروں کی کارروائیوں کا اکثر نشانہ بنتا رہتا ہے۔ اتوار کی صبح بغداد میں درجنوں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور پوار شہر ان دھماکوں سے لرزتا رہا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||