BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 September, 2004, 17:40 GMT 22:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: 7امریکی 3 عراقی فوجی ہلاک
فالوجہ میں امریکی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے
فالوجہ میں امریکی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے
فلوجہ میں امریکی فوج پر ایک حملے میں سات امریکی میرین اور تین عراقی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ عراق میں امریکی فوج پر سب سے زیادہ خوفناک حملہ ہے جس میں اتنی تعداد میں امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔

صدر بش کی طرف سے عراق میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد اب تک 985 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

عراق میں امریکی فوجیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور اگست کے مہینے گیارہ سو امریکی فوجی زخمی ہوئے ۔

بغداد سے چالیس میل دور فلوجہ شہر امریکی فوج کے خلاف سخت مزاحمت کا مرکز ہے۔ فلوجہ میں اکثریت سنی مسلمانوں کی ہے۔

News image

امریکی فوج نے اپریل میں فلوجہ میں ایک بڑا آپریشن کیا تھا جس میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ لیکن اب تک امریکی فوج فلوجہ شہر میں گشت نہیں کر سکتی ہے۔

امریکی فوج نے حالیہ مہینوں میں فلوجہ شہر پر کئی فضائی حملے بھی کیے ہیں ۔امریکی فوج کے ترجمان کے امریکی مطابق جہازوں نے ہمیشہ مزاحمت کارروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی فوجی ترجمان کے مطابق ییر کے ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے فوجی گاڑی کا انجن کافی دور جا گرا۔

ادھر مزاحمت کاروں نے کرکک کے جنوب میں واقع بجلی پیدا کرنے والے ایک بڑے کارخانے کو تیل سپلائی کرنے والی ایک پائپ لائن کو اڑا دیا ہے۔

گزشہ روز لطیفیہ کے علاقے میں کارروائی کرکے عراقی سکیورٹی فورسز نے پانچ سو افراد کو مزاحمت کارروں سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کر لیا تھا۔ اس کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

اس کارروائی میں ایک درجن سے زائد عراقی پولیس کے اہکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد