فلوجہ:امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلوجہ میں جہاں بدھ کو امریکی حملے میں 100 عراقی ہلاک کیے گئے تھے ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے۔ امریکی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے چار افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں ایسا کوئی زخم نہیں آیا جو ان کی زندگی کے لیے خطرناک ہو۔ ہیلی کاپٹر فلوجہ کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اور انہوں نے آگ کے شعلے بھی بلند ہوتے دیکھے۔ گزشتہ روز فلوجہ کے بارے میں امریکی فوج کا کہنا تھا کہ فصائی حملوں میں سو عراقی شورشی ہلاک کیے گئے ہیں۔ یہ حملہ پیر کو ایک کار بم دھماکے کے بعد کیا گیا جس میں سات امریکی اور تین عراقی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||