کیری کو مہم تیز کرنے کا مشورہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے تجربہ کار ارکان نے پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر جان کیری کو مہم تیز تر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تووہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات ہار سکتے ہیں۔ نیویارک میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے رپبلکن پارٹی کے کنوینشن کے بعد سے کیے جانے والے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر بش کو جان کیری پر دس پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے۔ سینیٹر کرسٹوفر ڈوڈ کا کہنا ہے کہ کیری کا پیغام مبہم ہے جب کہ سینیٹر باب گراہم کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کسی ایک نکتے پر مرکوز نہیں۔ تاہم جان کیری کی مہم چلانے والوں کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے کنوینشن کے بعد جارج بش کی مقبولیت میں اضافہ عارضی ہے۔ نیو یارک میں ریپبلکن پارٹی کے اعلی ارکان کے اجتماع کے بعد بش کی مقبولیت میں اضافہ متوقع تھا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف ٹیری میکولائف نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تلخ بیان بازی کے بعد وہ اپنی مہم کو بش کی اقتصادی شعبے میں کارکردگی کے حوالے سے بات کریں گے۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ جان کیری نے صدر بش کے پروگرام سے زیادہ طویل پروگرام تشکیل دیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||