BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 August, 2004, 07:57 GMT 12:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مخالف سینیٹر اب جارج بُش کے حامی
جان مکین
صدر بُش امریکہ کو طاقتور اور محفوظ بنائیں گے: مکین
ماضی میں امریکی صدر جارج بُش کے سیاسی مخالف سینیٹر جان مکین نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نیو یارک میں رپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جان مکین نے کہا کہ صدر بش مُشکل فیصلوں سے نہیں گھبراتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ناگزیر ہے اور اس کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیا جا سکتا ہے۔

رپبلکن پارٹی ان ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے جنہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس جماعت کو ووٹ دیں گے۔

انتخابات کے بارے میں تجزیوں کے مطابق مقابلہ بہت سخت ہوگا۔

مبصرین کے مطابق جان مکین کو ایک آزاد رائے رکھنے والا سیاستدان سمجھا جاتا ہے جو اپنی جماعت سے اختلاف کرنے سے نہیں گھبراتے۔

رپبلکن کنونشن سخت حفاظتی انتظامات میں اس جگہ کے بہت قریب ہو رہا ہے جہاں پر گیارہ ستمبر کے حملوں میں تباہ ہونے والا ورلڈ ٹریڈ سنٹر ہوا کرتا تھا۔

جان مکین نے اپنی تقریر میں کہا کہ صرف انتہائی غلط فہمی کا شکار امریکی ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ضرورت سے انکار کر سکتے ہیں۔

جان مکین نے امریکی فِلم ہدایت کار مائیکل مُور کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جن کی فلم فارن ہائیٹ نائن الیون میں صدر بُش کی مخالفت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائیکل مور لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ عراق امن کا گہوارہ تھا۔ حاضرین نے ان کی بات پر شور مچا کر مائیکل مور کی مخالفت کا اظہار کیا۔ مائیکل مور اس موقعہ پر کنونشن میں موجود تھے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جان مکین کا ویت نام جنگ میں عمدہ ریکارڈ کو ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جان کیری کی اس جنگ میں کارکردگی کا جواب دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد