BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 January, 2004, 15:48 GMT 20:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی خاتون اوّل، تابع بیوی؟
جان کیری اور ٹریسا کیری
’جدید امریکہ میں خاتون اوّل سے طابع ہونی کی توقع کی جاتی ہے‘

امریکہ میں خاتون اوّل کے عہدے کے لئے بیگم جارج بُش کے ساتھ مقابلے میں شامل خواتین آجکل امریکہ میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے سینٹر جان کیری نے اپنی جماعت کی طرف سے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ کے پہلے مرحلے میں کامیابی کے بعد ایک بیان میں اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کیا۔

صحافی بھی ان کی بیوی ٹریسا سے بہت مانوس ہیں۔ پینسٹھ سالہ شوخ و چنچل ٹریسا ایک بہت بڑے کاروبای گھرانے کی وارث ہیں اور منہ پھٹ مشہور ہیں۔

انہوں نے ایک ہی بیان میں بے وفا خاوند کو چوٹ پہنچانے اور اٹھارہ سالہ لڑکوں کے لئے اپنی پسند کا اظہار کیا۔

اس سے قبل نومبر میں انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی میں ہونی والی بحثوں کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔

امریکیوں کے خیال میں ایک اچھی خاتون اوّل کی ایک اپنی زندگی ہونی چاہیے

لیکن اس کے ساتھ ساتہ انہیں اس بات کا بھی احساس ہونا چاہیے کہ امریکی قوم کے لئے کوئی کام صدارتی انتخابات سے زیادہ اہم نہیں۔

روایتی طور پر امریکی صدارتی امیدوار کے خاندان کو انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اور امیدار ہاورڈ ڈین کی اہلیہ نے موجودہ انتخابی مہم سے کنارہ کشی کر کے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکیوں کی صدارتی امیدواروں کی بیگمات سے توقعات عورتوں کے معاشرے میں کردار کے بارے میں متضاد رویوں اور عورتوں کے کم کم تر ہونے کے بارے میں ان کی سوچ کا اظہار کرتی ہیں۔

تاہم کچھ تجزیہ نگاروں کے خیال میں خاتون اوّل کے لئے اپنی زندگی گزارنے کی گنجائش موجود ہے۔

جان کیری کی بیوی ٹریسا نے حیرت کا ا ظہار کیا کہ امریکہ جیسے آزاد خیال ملک میں صدر کی بیوی سے اپنے خاند کا اثاثہ بن کر جینے کی توقع کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد