BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 September, 2004, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش سے کارروائی کا مطالبہ
بنگلہ دیش میں حالیہ برسوں میں سیاسی تشدد بڑھتا جارہا ہے
بنگلہ دیش میں حالیہ برسوں میں سیاسی تشدد بڑھتا جارہا ہے
امریکی وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار کوفر بلیک نے بنگلہ دیش سے کہا ہے کہ وہ ملک میں ہونیوالے حالیہ بم دھماکوں کے ذمہ دار لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

کوفر بلیک دارالحکومت ڈھاکہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دو ہفتے قبل انیس لوگ اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب حزب اختلاف کی ایک ریلی پر گرینیڈ سے حملے کیے گئے۔ ڈھاکہ پہنچنے سے پہلے بلیک نے کہا کہ وہ فکرمند ہیں کہ کہیں بنگلہ دیش ’بین الاقوامی دہشت گردی کے لئے ایک پلیٹ فارم‘ نہ بن جائے۔

ڈھاکہ میں حکومتی وزراء کے ساتھ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ حالیہ بم دھماکوں کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ انیس سو اکیانوے سے اب تک بنگلہ دیش میں سولہ بڑے دھماکے ہوئے ہیں لیکن پولیس نے ایک واقعے کے علاوہ کسی میں بھی کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی حزب اختلاف عوامی لیگ کا، جس کی ریلی پر دو ہفتے قبل ایک گرینیڈ حملہ کیا گیا، کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے لئے اسلامی قدامت پسند عناصر ذمہ دار ہیں۔ حکومتی وزراء نے عوامی لیگ کے اس الزام کو مسترد کردیا ہے کہ ان قدامت پرست طاقتوں کا تعلق برسراقتدار اتحاد سے ہے۔

کوفر بلیک نے کہا: ’میں بنگلہ دیش کی سیاست کا ماہر نہیں ہوں میں صرف انسداد دہشت گردی کے بارے میں جانتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’جب معصوم لوگ مارے جاتے ہیں تو مجھے افسوس ہوتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ جلدی سے اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ کون لوگ ان حملوں کے لئے ذمہ دار تھے اور پھر ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔‘

کوفر بلیک نے یہ باتیں ایسے وقت کہی ہیں جب آج ملک کے شمال مشرقی شہر سِلہٹ میں ایک بم دھماکے ہوا۔ اس دھماکے میں ایک پینتیس سالہ شخص اور اس کا بھتیجا ہلاک اور سات دوسرے لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شک ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بم لے جارہا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد