BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 August, 2004, 11:30 GMT 16:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر:پولیس والوں سمیت 19 زخمی
غلام نبی آزاد اور لوک سبھا کے سپیکر سومناتھ چٹرجی
آزاد خاندان پر ماضی میں بھی حملے ہو چکے ہیں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دستی بم کے ایک حملے میں چار پولیس والوں سمیت انیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ شدت پسندوں نے پلواما کے ایک مصروف بازار میں ایک پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا تھا۔

سات زخمیوں کی حالت خطرناک ہے۔ کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ادھر بھارت کے وزیر پارلیمانی امور غلام نبی آزاد کے بھائی محمد عباس آزاد شدت پسندوں کے ایک حملے میں بال بال بچ گئے۔

پولیس کے مطابق عباس آزاد جموں سے ایک سو نوے کلومیٹر شمال مشرق میں سروتی گاؤں میں اپنے محافظوں کے ساتھ جا رہے تھے کہ شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

حملے میں ان کا ایک محافظ زخمی ہو گیا۔

ماضی میں بھی آزاد خاندان کے افراد پر حملے ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نائب وزیر اعلیٰ منگت رام شرما پر بھی گرینیڈ حملہ ہو چکا ہے۔ تاہم وہ اس حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد