BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 July, 2004, 13:14 GMT 18:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر:نائب وزیر اعلیٰ پر حملہ
نائب وزیر اعلیٰ پر حملہ
حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ منگت رام شرما اور مزید دو وزیروں پر ہونے والے حملہ میں تینوں بچ گئے ہیں۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک وزیر کے سیکرٹری سمیت تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ایک وزیر محمد شریف نیاز حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

النصرین تنطیم نے واقع کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں اننتناگ ضلعے کے ڈیپٹی کمشنر اصغر سامون سمیت چالیس افراد بری طرح زخمی ہو گئے ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

حملہ اس وقت ہوا جب مسٹر شرما، اور وزیر شریف نواز اور غلام احمد میر اننتناگ ضلعے کے کپرن گاؤں میں ایک تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں گاؤں والے شامل تھے۔

تقریب میں شامل نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ ڈائس پر ہی ہوا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ دھماکہ گرینیڈ کی وجہ سے ہوا یا ڈائس میں بم پہلے سے رکھا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد