BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 August, 2004, 18:32 GMT 23:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فصیل کی جوابدہی، اسرائیلی ہائی کورٹ
فصیل
فصیل متنازعہ علاقوں سے گزرتی ہے اور اس سے فلسطینیوں کو دشواریوں میں اضافہ ہو گا
اسرائیلی ہائی کورٹ نے اسرائیلی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ غرب اردن میں بنائی جانے والی متنازع فصیل پر عالمی عدالت کی رولنگ کا جواب دے۔

عدالت نے اسرائیلی حکومت کو اس جواب دہی کے لیے تیس دن کا وقت دیا ہے۔

اس سے متعلق ایک اور اہم بات یہ ہوئی ہے کہ اٹارنی جنرل منہم مازوز نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فصیل کا راستہ تبدیل کرنے پر غور کرے۔

کہا جاتا ہے کہ اٹارنی جنرل نے حکومت کو اس سلسلے میں یہ دلیل پیش کی ہے کہ فصیل کاراستہ تبدیل کر کے وہ عالمی پابندیوں کے نفاذ سے بچ سکتی ہے۔

ہیگ میں قائم عالمی عدالتِ انصاف نے فیصلہ دیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے تعمیر کی جانے والی باڑ سے ہزاروں فلسطینیوں کی زندگی میں خلل پیدا ہوا ہے اس لیے اس فصیل کو گرا دیا جائے۔

تاہم اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے اس فیصلے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غرب اردن میں فصیل کی تعمیر کو جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

اس موقعہ پر اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے اسرائیل کے اٹارنی جنرل کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے کے اثرات کا تدارک کرنے کے لیے قانونی اور سفارتی سطح پر ممکنہ اقدامات کے بارے میں سفارشات پیش کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد