BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 August, 2004, 08:14 GMT 13:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: فضائی حملے میں درجنوں ہلاک
امریکی طیارہ
عراقی شہر سمارا میں امریکی طیاروں نے کئی حملے کیے ہیں
عراق میں تشدد کی مختلف واقعات میں دو امریکی فوجیوں سیمت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی طیاروں نے عراقی شہر سمارا پر کئی حملے کیے ۔ ان حملوں میں ہلاک ہونے کی پوری اطلاعات ابھی نہیں ملی ہیں ۔

ُتاہم عراق میں امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمارا پر فضائی حملے میں 50 مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

امریکی اہلکاروں کے مطابق طیاروں نے جانے پہچانے ’ دشمن کے ٹھکانوں‘ کو نشانہ بنایا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے مختلف حملوں میں دو گھروں کو نشانہ بنایا لیکن ان گھروں کے رہائشی فضائی حملوں سے پہلے ہی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

عراق میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ مغربی عراق کے صوبے الانبار میں اس کے دو فوجی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

الانبار صوبے میں عراقی شہر فلوجہ اور رمادی بھی واقع ہیں جہاں امریکی فوجیوں پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔

عراقی شہر حلہ میں عراقی فوجوں اور ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں کئی عراقی مارے گئے ہیں۔

عراقی انتظامیہ کے مطابق حلہ میں جھڑپوں میں تین عراقی پولیس افسروں مارے گئے۔ عراقی انتظامیہ کے مطابق عراقی فوج نے چالیس مزاحمت کارروں کو حلہ میں ہلاک کر دیا ہے۔

دریں اثناء مقتدی الصدر کے حامیوں نے پولینڈ کے بیس فوجیوں کو حلہ شہر کے ایک تھانے میں محصور کر لیا ہے ۔

پولینڈ کے فوجی عراقی پولیس کی مدد کے لیے گئے تھے لیکن ان کو ساری رات تھانے میں گزارنی پڑی۔ اطلاعات کے مطابق ڈھائی سو کے قریب مقتدی الصدر کے حامیوں نے ان اس عمارت کو گھیر لیا جہاں پولینڈ کےفوجی موجود ہیں۔

پولینڈ کی فوج کے ترجمان کرنل آرتھر ڈومنسکی نے کہا کہ وہ اپنے فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے اور آئندہ وہ رات کو وہ کسی کی مدد کے لیے نہیں جائیں گے۔

ادھر نجف میں عارضی فائر بندی قائم ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد