اشرف جہانگیر بغداد پہنچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ نے ایک سال بعد بغداد میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کے لیے سابق پاکستانی سفارت کار جاوید اشرف قاضی کی سربراہی میں نیا مشن عراق بھیج دیا ہے۔ بغداد میں گزشتہ سال اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بم دھماکے میں اس کے خصوصی نمائندے سرجیو ویئرا ڈی میلو سمیت بائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اقوام متحدہ نے پچھلے سال اکتوبر میں اپنا عملہ واپس بلالیا تھاجب اس کے کمپاؤنڈ پر دوسری بار حملہ ہوا تھا۔ پاکستان کے سابق سفارت کار جاوید اشرف قاضی کو اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے عراق بھیجا گیا ہے۔ جاوید اشرف جمعہ کو ایک تینتیس رکنی ٹیم کے ساتھ بغداد پہنچ گئے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے کی حیثیت سے جاوید اشرف کا کام عراقی عوام کو عراق میں انتخابات اور ایک جمہوری حکومت کے قیام کے لیے طے شدہ نظام الاوقات پر عملدآمد میں مدد کرنا ہے۔ اس اختتام ہفتہ سیاسی، مذہبی اور عام شہری لیڈروں کی ایک قومی کانفرنس شروع ہونے والی ہے جس سے پہلےاشرف جہانگیر قاضی بغداد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||