| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’حفاظتی انتظامات ناقص تھے‘ بغداد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ہونے والے کار بم دھماکہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں وہاں کیے گئے حفاظتی انتظامات کو ناقص اور غیرفعال قرار دیا گیا ہے۔ اس دھماکہ میں بائیس افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو کے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے۔ یہ تحقیقات ایک غیرجانبدار پینل نے کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری تک نہ مشوروں اور قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا۔ چالیس صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے عراق میں عملہ نے حفاظتی انتظامات کو اس لئے قبول نہیں کیا کہ وہ عمارت کے باہر امریکی ٹینکوں کی موجودگی سے غیر مطمئن تھی۔ اور حکام نہیں چاہتے تھے کہ اقوام متحدہ کو عراق پر قابض قوتوں سے ملایا جائے۔ رپورٹ میں موجودہ حفاظتی انتظامات کے کارگر ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں کسی کو مورود الزام نہیں ٹھہرایا گیا۔ بلکہ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ حفاظتی انتظامات حملے کو تو نہیں روک سکتے تھے تاہم جانی نقصان کو ضرور کم کر سکتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||