 |  سیستانی کی حالت خطرے سے باہر ہے |
عراق کے مقتدر ترین شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کا لندن میں دل کا آپریشن ہوا اور آپریشن کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ آیت اللہ سیستانی نجف میں رہتے ہیں لیکن گزشتہ ہفتے انہیں دل کے علاج کے لیے لندن لایا گیا تھا۔ آیت اللہ علی سیستانی کی عدم موجودگی میں نجف میں امریکی افواج نے عراقی سکیورٹی فورسز کی مدد سے ریڈیکل شیعہ رہنما مقتدی الصدر کی مہدی آرمی کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی ہے۔ آیت اللہ سیستانی ایک اعتدال پسند رہنما ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کب تک ہسپتال میں رکھا جائے گا اور وہ کب عراق لوٹ سکیں گے۔ |