’نجف کی صورتحال افسوسناک ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی وزیراعظم ایاد علاوی نے نجف کی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ علاوی نے کہا کہ تقریباً بارہ سو جرائم پیشہ لوگ اور صدام حسین کے وفادار نجف میں گرفتار کیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے اس شک کا اظہار کیا کہ تشدد کے ذمہ دار لوگوں کا تعلق مقتدیٰ الصدر سے ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں شیعہ رہنما کی طرف سے مثبت پیغام ملا ہے اور وہ اب بھی انہیں اگلے سال انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دعوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجف میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے کسی ہنگامی قانون نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایاد علاوی نے چھوٹے جرائم میں ملوث لوگوں کے لیے تیس دن کی معافی کا بھی اعلان کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||