عراق: 44 ہلاک، نجف میں لڑائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے مقدس شہر نجف میں جمعہ کی صبح تازہ لڑائی ہوئی ہے اور امریکی فوجی طیاروں نے قبرستان میں پناہ لینے والے شیعہ ملیشیا کے کارکنوں پر بمباری ہے۔ اطلاعات کے مطابق نجف شہر پر دھویں کے کالے بادلوں کو آسمان میں اٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا اور شہر میں بجلی اور ٹیلیفون کی لائنیں منقطع کردی گئی تھیں۔ جمعرات سے عراق کے مختلف شہروں میں امریکی فوجیوں اور شیعہ ملیشیا کے کارکنوں کے درمیان ہونیوالی مسلح جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد چوالیس ہوگئی ہے۔ نجف میں تازہ لڑائی کا آج دوسرا دن ہے اور امریکی فوجی طیاروں نے شیعہ ریڈیکل رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامی ملیشیا کے کارکنوں پر راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں نجف میں حالات خراب ہورہے تھے اور لڑائی جمعرات کے روز شروع ہوگئی۔ مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا اور دو امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ نجف: آٹھ ہلاک بغداد: تیس ہلاک بصرہ میں مسلح جھڑپ: دو ہلاک امریکی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق نجف کے گورنر نے اس وقت امریکی فوج سے مدد مانگی جب نجف میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا لیکن مقتدیٰ الصدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی اور برطانوی فوجیوں نے لڑائی کی شروعات کی تھی۔ ناصریہ میں لڑائی: چار ہلاک ناصریہ میں پولیس کے مقامی سربراہ کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں چار شہری ہلاک ہوگئے۔ گذشتہ جون میں مقتدیٰ الصدر اور قابض افواج کے درمیان ایک فائربندی پر مفاہمت ہوئی تھی لیکن اسی بیچ مسلح جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||