عراق میں امریکی کا سر قلم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شدت پسند تنظیموں کی طرف سے چلائی جانے والی ویب سائٹ پر عراق میں ایک امریکی یرغمالی کا سر قلم کرنے کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔ ان ویب سائٹس پر چلنے والی ویڈیو فلم میں ایک امریکی بزنس مین کو دیکھا گیا ہے جس کو بعد میں سر قلم کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ سر قلم کرنے سے پہلے اس یرغمالی کو ایک تحریر پڑھنے کو دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی عراق چھوڑ دیں یا پھر نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ یرغمالی کی ہلاکت کی اس فلم میں کسی شدت پسند کو نہیں دیکھایا گیا۔ تاہم اس ویب سائٹ کے مطابق اس امریکی کی ہلاکت کی ذمہ داری ابو مصاعب الزرقاوئی کے گروہ نے قبول کر لی ہے۔ اس گروہ نے اس کے علاوہ مریکی باشند ے نکولس برگ کو بھی ہلاک کر نے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ عراق میں امریکی فوجی ذرائع نے اس ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||