BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 July, 2004, 21:21 GMT 02:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میرے خاوند کو اغوا کر لیا گیا ہے‘

راجہ آزاد کا غمزدہ خاندان
راجہ آزاد کی اہلیہ کوثر پروین کو پتہ چلا ہے کہ ان کے میاں کو اغوا کر لیا گیا ہے
عراق میں جمعہ کے روز لاپتہ ہونے والے دو پاکستانیوں میں سے ایک کے خاندان نےان کے اغوا ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

خاندان کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق راجہ آزاد اور سجاد نعیم جمعہ کو جب اپنے کیمپ سے باہر نکلے تو ایک ناکے پر ان کو نامعلوم افراد نے روک کر گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا تھا۔
عراق میں لا پتہ دونوں پاکستانیوں کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہے۔

ان کے اغوا کی تصدیق سرکاری طور پر نہیں ہو سکی اور نہ ہی عراق میں اغوا کاروں کی طرف سے کوئی اعلان کیا گیاہے۔

تاہم اسلام آباد میں دفترِ خارجہ کے ترجمان نے سنیچر کو ان کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اغوا ہونے والے راجہ آزاد خان کی اہلیہ کوثر پروین نے کہا کہ ان کو عراق میں اپنی رشتہ داروں سے پتہ چلا ہے کہ ان کے میاں کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔

کوثر پروین نے کہا کہ ان کے پانچ بچے ہیں اور ان کے شوہر گھر کے واحد کفیل ہیں۔

انہوں نے اغوا کاروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے میاں کو مسلمان ہونے کے ناطے رہا کر دیں۔

آزاد خان کے بھائی راجہ وحید خان نے بی بی سی کو بتایا کہ عراق میں ان کے بھائی کے ساتھ کام کرنے والے ان کے رشتہ داروں اور ساتھیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے بھائی راجہ آزاد اور ایک اور پاکستانی سجاد نعیم کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

راجہ وحید نے راولاکوٹ سے ٹیلی فون پر بتایا کہ ان کے بھائی کویتی کمپنی التمیمی میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی میں ان کے چند اور رشتے کے بھائی بھی ملازم ہیں جنہوں نے راجہ آزاد کے اغواء ہونے کی تصدیق کی ہے۔

راجہ آزاد کا تعلق ضلع راولاکوٹ کے دیہات بنگویی سے ہے جبکہ سجاد نعیم کا تعلق اسی ضلع کے ایک دوسرے دیہات ھرنا مہرہ سے ہے ۔

راجہ آزاد کی اہلیہ کوثر پروین کے مطابق انکے شوہر گزشتہ بیس سال سے زائد عرصے سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کی غرض سے مقیم تھے اور انہوں نے گزشتہ ایک سال سے التمیمی کمپنی میں ملازمت اختیار کر لی تھی۔

کوثر پروین کے مطابق ان کے شوہر تقریبًا دو ماہ سے عراق میں تھے اس سے قبل وہ سعودی عرب میں تھے۔

راجہ آزاد التمیمی کمپنی میں مینٹیننس انجینیئر ہیں جبکہ سجاد نعیم ڈرائیور ہیں۔

راجہ آزاد کی اہلیہ کوثر پروین کا کہنا ہے کہ ان کا آخری بار اپنے شوہر سے جمعہ کو پاکستان کے وقت کے مطابق دن کے دس بجے رابطہ ہوا تھا اور اسکے بعد انکی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود نے کہا کہ ان دو پاکستانی شہریوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں - انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا ہے -

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بغداد میں قائم پاکستان کے رابطہ دفتر کو ہدایت کی گی ہے اگر ان کو اغوا کیا گیا ہے تو وہ انکی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں -

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد