الجزیرہ ٹی وی، بغداد میں دفاتر بند | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کی عبوری حکومت نے عربی ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ کو بغداد میں ایک ماہ کے لیے اپنا دفتر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ عراقی حکومت کی طرف سے یہ حکم عراقی وزیر داخلہ فلاح النقیب کے اس بیان کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ الجزیرہ اغواء کنندگان کے بیانات جاری کر کے عراق میں اغواء کی وارداتوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ دریں اثنا عراق کے شہر نجف میں تیسرے روز بھی امریکی فوج اور مقتدی الصدر کے حامیوں میں جھڑپیں جاری رہیں۔ تاہم ان جھڑپوں کی شدت گزشتہ دو دنوں سے نسبتاً کم تھی۔ ہفتے کی صبح نجف کے گورنر کی طرف سے مقتدی الصدر کے حامیوں کو نجف شہر سے چوبیس گھنٹے کے اندر نکل جانے کا وقت بھی ختم ہو گیا۔ لیکن اس کے باوجود مقتدی الصدر کے مسلح حامی شہر کی سڑکوں پر گشت کر رہے تھے اور امریکی فوج نے شہر کو محاصرے میں لیا ہوا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||