علی شاہ گیلانی کی حمایت کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ علیحدگی پسند آل پارٹی حریت کانفرنس ( سید علی شاہ گیلانی گروپ) کی حمایت کرتی ہے ۔ آل پارٹی حریت کانفرنس ( سید علی شاہ گیلانی گروپ) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی حامی ہے۔ جماعت اسلامی کشمیر کی طرف سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب سخت گیر کشمیری رہنماء سید علی شاہ گیلانی اپنی علیحدہ جماعت بنانے والے ہیں۔ جماعت اسلامی کشمیر نے کہا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کی طرف سے نئی جماعت بنانے سے اس کو کوئی اختلاف نہیں ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس کشمیر کی آزادی کی جدوجہد بہتر طریقے سے آگے بڑے گی۔ بی بی سی کے نامہ نگار ا لطاف حسین کے مطابق جماعت اسلامی کا یہ فیصلہ علیحدگی پسند حریت کانفرنس کے لیے بہت تقویت کا سبب ہو گا۔ سید علی شاہ گیلانی کا حریت کانفرنس بھارت کے براہ راست مذاکرات کا مخالف ہیں اور آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھارت کے ساتھ براہ راست مذاکرت کا فیصلہ کیا تھا تو اس فیصلے سے اختلاف کیا اور آل پارٹی حریت کانفرنس کا علیحدہ گروپ بنا لیا تھا۔ سید علی شاہ گیلانی نے جب پچھلے سال آل پارٹیز حریت کانفرنس کا اپنا دھڑا بنانے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت جماعت اسلامی کشمیر نے اس کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس (عباس انصاری ) گروپ نے بھارت کے مذاکرات کا ایک دور کیا لیکن عسکریت پسندوں کے دباؤ کی وجہ سے مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کر دیا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اس کو امید ہے کہ بات چیت کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ جاری رہے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||