’پاکستانی خاموشی مایوس کن‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرانتظام کمشیر میں پاکستان نواز کمشیری رہنما سید علی شاہ گیلانی نے بانڈی پورہ میں سنیچر کے روز پانچ شہریوں کی ہلاکتوں پر پاکستان کی خاموشی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی فوج شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔ سری نگر میں ایک نیوزکانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس واقعہ کو ایک خبر کی طرح نشر کیا اور جس ردعمل کی توقع تھی وہ نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بقول ان کے جاری آزادی کی جدوجہد کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ جبکہ بھارت پاکستان پر الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ وادی میں موجود شدت پسندوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔ گیلانی نے کہا کہ انہیں آئندہ ہونے والے پاک بھارت مذاکرات سے کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ کے بارے میں وہ کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہیں۔ انہوں نے اعتدال پسند کشمیر رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||