فلوجہ میں تین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی شہر فلوجہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی فوج اور مزاحمت کارروں میں تازہ جھڑپوں میں تین عراقی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فلوجہ میں کے ایک ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ تین ہلاک شدگان اور دس زخمیوں کف تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جن کے گھر کو امریکی فوجی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوج پر مارٹروں سے حملہ کیا گیا جس کے جواب میں امریکی فضائیہ اور بھاری توپ خانے نے گولے برسائے۔ بغداد میں موجود امریکی فوجی ذرائع نے ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||