BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 June, 2004, 23:59 GMT 04:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: فضائی کارروائی کا دفاع
News image
امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ہفتے کو عراق کے شہر فالوجہ میں اس سیف ہاؤس کو نشانہ بنایا تھا جسے شدت پسند القاعدہ کے رہنما الزرقاوی کی سرپرستی میں اپنی کارروائیوں کے لئے استعمال کر رہے تھے۔

ہفتے کے ہونے والی اس کارروائی میں بیس عراق مارے گئے تھے ۔

فالوجہ سے ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی میزائلوں کے حملے سے وہاں کافی زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس سال اپریل میں یہاں امریکی فوج اور عراقیوں کے درمیان سخت لڑائی ہوئی تھی۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اہم خفیہ اطلاع تھی کہ الزرقاوی کا نیٹ ورک اس مقام پر موجود تھے جسے نشانہ بنایا گیا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جس جگہ کو ہدف بنایا گیا تھا وہاں کتنے شدت پسند تھے اور کیا خود الزرقاوی جنہیں امریکہ عراق میں کئی بم حملوں کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے، وہاں پر موجود تھے یا نہیں۔

ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلوجہ میں امریکی کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں عورتیں اور بچے شامل تھے۔

امریکی فضائی حملے سے کئی دھماکے ہوئے کیونکہ سڑک کے کنارے رکھا ہوا دھماکہ خیز مواد پھٹ پڑا۔اپریل کے بعد سے فالوجہ کی صورتِ حال نسبتاً بہتر ہے لیکن امریکی فوج ابھی تک وہاں سے شدت پسندوں کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد