فلوجہ ہوائی حملے میں گیارہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی شہر فلوجہ میں امریکی فضائیہ کے ایک حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق امریکی جنگی ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں امریکی فوج اور عراقی مسلح افراد کے درمیان ایک جھڑپ کے بعد حملہ کیا تھا۔ امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹروں کے اس حملے میں ایک مکان تباہ ہو گیا۔ لیکن امریکی حکام نے اس جھڑپ اور اس کے بعد ہونے والے فضائی حملے کے بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔ فلوجہ شہر میں جہاں پر امریکی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، امریکی فوج گزشتہ ہفتوں میں کئی فضائی حملے کر چکی ہے۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ ان عمارتوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بناتی رہی ہے جو کہ ابو مصاب الزرقوی کے حامیوں کے زیر استعمال تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||