مشرف ترکی کے نجی دورے پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر مشرف، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم، اور یونان اور رومانیہ کے وزراء اعظم نے اتوار کے روز ترکی کے وزیرِ اعظم طیب اردوگان کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریب استنبول کے کانفرنس سینٹر میں ہوئی جہاں دو ہفتے پہلے صدر بش سمیت نیٹو کے سربراہان کا اجلاس ہوا تھا۔ شادی کی تقریب کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے 4,500 پولیس والے کانفرنس سینٹر کے اردگرد تعینات کیے گئے تھے۔ ترکی کے وزیرِ اعظم اردوگان کی بڑی صاحبزادی عیسرا کی شادی کی اس پرتکلف تقریب میں 7000 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ عیسرا کی شادی ایک اسلامی اخبار کے ایڈیٹر کے بیٹے البراق سے ہوئی ہے۔ یہ اخبار اردوگان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی حمایت کرتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||