بغداد: ایک اور دھماکہ 4ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم کے دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ چشم دید گواہوں کے حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بغداد کے شمالی حصے آدمیہ کے ایک مصروف حصے میں ہوا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا ہدف گاڑیوں کا وہ قافلہ تھا جو کچھ ہی دیر قبل وہاں سے گزرا تھا۔ یہ ناکام حملہ، حملوں کے اس تسلسل کا حصہ بتایا جاتا ہے جو حال ہی میں شروع ہوئے ہیں۔ منگل کو بھی ایک دھماکہ ہوا تھا جس کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ دھماکہ کردش پارٹی کے دفاتر کے باہر ہوا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||