عراق: امریکی فوجی سمیت چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک دھماکہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ دھماکہ ایک کار کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ اس دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے ایک اعلیٰ افسر بھی اس دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ان کے گھر کے باہر ہوا جو شہر کے مشرق میں عراقی انٹیلی جینس کے پرانے ہیڈکوارٹر کے قریب واقع ہے۔ ایک اور واقع میں امریکی حکام کے مطابق ایک امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ یہ کار دھماکہ محمودیہ میں ہوا جو بغداد سے تیس کلو میٹر دور جنوب میں واقع ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||