BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 May, 2004, 05:32 GMT 10:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارات پر فائرنگ: امریکہ کی تردید
News image
امریکی فوج نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے عراق کے ایک مغربی علاقے میں ایک حملے میں ایسے درجنوں افراد کو ہلاک کردیا ہے جو اس وقت شادی کی ایک تقریب میں شریک تھے۔

پہلے آنے والی اطلاعات کے مطابق شام کے بارڈر کے قریب ایک شادی کی تقریب پر امریکی حملے سے کئی درجن افراد ہلاک ہوگئے تھے۔عربی ٹی وی چینل العربیہ نے پہلے بتایا تھا کہ اس شادی کی تقریب میں لوگوں کی طرف سے جشن مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کے بعد امریکی فوج نے حملہ کردیا تھا۔

امریکی فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس علاقے میں چالیس کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن ترجمان کے مطابق امریکی فوج کا نشانہ ایک ایسا ٹھکانہ تھا جس میں غیر ملکی جنگجوؤں نے پناہ لے رکھی تھی۔

ترجمان کے مطابق اتحادی فوج نے اس کی طرف فائرنگ کئے جانے کے بعد جواباً حملہ کیا تھا۔

عراق میں امریکی فوج کے آپریشنز کے ڈپٹی انچارج بریگیڈ ئیر جنرل مارک کیمیٹ نے کہا کہ اس طرح کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ حملہ کرنے والے لوگ شادی کی تقریب کا حصہ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد اس جگہ سے بہت بڑی رقم، شام کے پاسپورٹ اور سیٹیلائٹ فون وغیرہ بھی ملے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد