BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 May, 2004, 17:54 GMT 22:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نجف اور کربلا میں شدید لڑائی
کربلہ میں لڑائی
کربلہ میں ہلاک ہونے والے الجزیرہ ٹی وی کے ملازم کا جنازہ
عراق کے شہر نجف میں امریکی فوج اور شیعہ رہنما مقدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

بغداد کے جنوب میں مقدس شہر نجف میں لڑائی کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ 13 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

نجف شہر کے اندر مارٹروں، راکٹوں، اور رائفل کے فائروں کی آواز کے ساتھ ساتھ دھویں کے بادل بھی شہر پر چھائے رہے۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ عراقی جنگجوؤں اور امریکی فوجیوں کے درمیان کوفہ شہر کے دہانے پر تصادم ہوا۔

مقتدیٰ الصدر جمعہ کا خطبہ دینے کوفا گئے ہوئے ہیں جہاں اطلاعات کے مطابق انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ اگر وہ ہلاک یا گرفتار بھی ہو جائیں تو وہ اپنی جنگ جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا: ’مری موت اور گرفتاری کی وجہ سے جو آپ کر رہے ہیں اس سے نہ رکیں، حق کی حمایت کریں اور باطن کے خلاف ڈٹے رہیں‘۔

ان کے خطبے کے دوران بھی گولیوں اور شیلوں کی آوازیں آتی رہیں۔

بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق مقتدیٰ الصدر کی المہدی ملیشیا نے امریکی فوج کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد نجف میں شیعوں کے قبرستان میں مورچے بنا لیے ہیں۔ یہ قبرستان دنیا کا سب سے بڑا قبرستان مانا جاتا ہے۔

تاہم قریبی شہر کربلہ میں جہاں گزشتہ مہینوں میں شدید لڑائی ہوئی تھی حضرت امام حسین کے روضے والی مسجد کو جمعہ کی نماز کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کربلہ میں اس وقت جنگ بندی ہے اور امریکی فوج شہر کے وسط سے واپس جا چکی ہے۔

دریں اثناء اتحادی فوج امریکی تاجر نکلس برگ کے قتل کے شبہ میں گرفتار کیے گئے دو افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ نکلس کے قتل کے شبہ میں چار افراد کو دو دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں دو کو شک کے فائدے میں چھوڑ دیا گیا۔

جمعہ کی صبح کو ہی کربلہ میں امریکی فوج اور مسلح مزاحمتیوں کے درمیان لڑائی میں تقریباً 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں الجزیرہ ٹی وی کا ایک عراقی ڈرائیور بھی شامل تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد