جنگ جاری رہے گی: مقتدی الصدر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مقتدی الصدر نے عہد کیا ہے کہ وہ عراق میں امریکی فوج کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر شیعہ رہنماؤں نے انہیں ملیشیا ختم کرنے کا کہا تو وہ ایسا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ عراق سے چلا جائے گا تو اس سے امن بحال ہوگا لیکن اگر امریکی عراق میں قیام کریں گے تو اس سے دہشت گردی بڑھے گی۔ اپریل میں امریکی فوج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کرنے کے بعد یہ مقتدی الصدر کی پہلی اخباری کانفرنس تھی۔ ادھر نجف میں شیعہ رہنماؤں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاکہ مقتدی الصدر کی جانب سے شروع کی گئی مزاحمت کو ختم کیا جا سکے۔ مقتدی الصدر نے نجف میں تعطل ختم کرنے کے لئے مشروط صلح کی پیشکش کی ہے لیکن کربلا کی صورتِ حال پر ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جہاں گزشتہ دو روز سے شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||