دو امریکی فوجی، نو عراقی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر کربلا میں امریکی فوج اور شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے حامیوں کے درمیان جمعرات کو مزید جھڑپوں ہوئی ہیں جن میں نو عراقی ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔ کربلا شہر میں واقع ہستپال کے عملے نے بتایا ہے کہ رات بھر کی جھڑپوں کے بعد نو عراقی ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق امریکی فوج کے جنگی طیاروں نے مقتدی الصدر کی مہدی آرمی پر میزائیل فائر کئے۔ اتحادی فوج کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ان کے ایک اڈے پر مارٹروں سے حملہ کیا گیا۔ اس دوران بغداد اور سمارہ میں دو امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ بغداد میں امریکی فوجی دستے پر گشت کے دوران گرنیڈ سے حملہ کیا گیا جس میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ سمارہ میں سڑکے کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹ جانے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||