بغداد: دھماکے میں سات ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے مرکزی علاقے میں واقع ایک ناکے پر ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ ایک کار بم حملہ تھا جس میں ایک امریکی فوجی سمیت سات افراد ہلاک اور کم از کم بارہ زخمی ہوئے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق دھماکہ امریکی فوج کے احاطے کے داخلے پر ہوا جس سے بہت سی گاڑیوں کو آگے لگ گئی۔ دھماکے کی جگہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔ اے ایف پی نے بھی اطلاع دی ہے کہ دھماکے کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو آگ لگی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد امریکی فوج نے سائرن بجانا شروع کر دیئے۔ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران بغداد میں ہونے والے یہ پہلا کار بم حملہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||