BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 October, 2003, 11:58 GMT 15:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد: ہوٹل میں دھماکہ، چھ ہلاک
بغداد میں بم دھماکہ
اس سے پہلے بغداد میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی کار حملہ کیا گیا تھا

بغداد میں ایک ہوٹل پر کار بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ ہوٹل عراقی کی عبوری انتظامیہ اور امریکی فوجی حکام کے استعمال میں ہے۔

ایک کار نے حفاظتی حصار توڑ کر متاثرہ ہوٹل کے قریب پہنچنے کی کوشش کی اور جب اسے روکا گیا تو اس میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس وقت ہوٹل کے قریب کھڑی ایک اور کار میں بھی دھماکہ ہوا۔

دھماکے کی وجہ سے دھواں ہر طرف پھیل گیا اور ہوٹل کی پہلی منزل پر آگ لگ گئی۔

عراق کی عبوری انتظامیہ کے رکن موافق الرباعی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ساتھ افراد ہلاک ہوئے۔

مسٹر الرباعی جو خود بھی دھماکے کے وقت ہوٹل میں موجود خود بھی معمولی زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک کار کو تیز رفتاری سے ہوٹل کی بڑھتے دیکھا جو ہوٹل کے قریب واقع رکاوٹوں سے ٹکراتے ہی دھماکے سے اُڑ گئی۔

کچھ اطلاعات میں ایک دوسرے بم دھماکے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولنس گاڑیاں اور امریکی فوجی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امریکی ہیلی کاپٹروں کو ہوٹل کے اوپر پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد