BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد میں سات ہلاک
امریکی فوج
سنیچر کو موصل میں چھڑپیں ہوئیں
عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک بازار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں تین پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

ہسپتال کے ذرائع اور عینی شاہدوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی فوجی کارواں بغداد کے علاقے بایہ سے ابھی گزرا ہی تھا کہ شدید دھماکہ ہوا۔

اس واقعہ کے بعد امریکی فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور دھماکے کی زد میں آنے والوں کو ایمبولنسوں کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔

اس سے پہلے امریکی فوجی حکام نےکہا تھا کہ ملک کے شمالی شہر موصل میں سنیچر کو ایک فوجی اڈے پر کئے گئے مارٹر حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

عراق کے جنوبی شہر کربلا میں بھی سنیچر کو امریکی فوج اور شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں میں پُرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔

امریکی ٹینکوں نے کربلا شہر کے وسط میں داخل ہو کر امام حسین کے روزضے کو جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی۔

مقتدیٰ الصدر کی مہدی ملیشیا اور امریکی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مہدی ملیشیا نے عہد کر رکھا ہے کہ وہ مقدس مقامات کی حفاظت کرے گی۔

دوسری جانب مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی جانب سے عراق کے دوسرے بڑے شہر بصرہ کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں دو عراقی ہلاک اور متعدد برطانوی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی فوج نے بغداد میں ایک جھڑپ کے بعد مقتدیٰ الصدر کے دفتر کے سربراہ سید عامر الحسینی کو پکڑ لیا ہے۔ اس جھڑپ میں کم از کم ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا۔

بصرہ، امارہ، کربلا اور دیگر شہروں میں برطانوی فوج اور مہدی ملیشیا کے درمیان فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔

وسطی باقوبہ میں ایک پولیس اہلکار کے گھر پر ہونے والے بم حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں دو خواتین شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد