BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 May, 2004, 05:04 GMT 10:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بصرہ میں برطانوی فوج پر حملے
News image
بصرہ میں برطانوی گشتی دستوں پر حملے کئے گئے
بصرہ میں شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں مسلح حامیوں اور برطانوی فوج کے درمیان چھڑپیں ہوئی ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ مقتدیٰ الصدر کی مہدی آرمی کے ارکان نے گشت کرنے والے برطانوی فوجی دستوں کو شہر کے مختلف حصوں میں حملوں کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گورنر ہاؤس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی جسے برطانوی فوج نے ناکام بنا دیا۔

ان جھڑپوں کے باعث ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے البتہ ابھی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ یہ پرتشدد واقعات اس وقت ہوئے جب سیاہ لباس میں ملبوس شدت پسند سڑکوں پر نکل آئے اور گشت کرنے والی برطانوی فوج پر فائرنگ کر دی۔

بغداد میں موجود بی بی سی کے جوفلوٹو کے مطابق برطانوی فوجی حکام نے بصرہ کے مختلف حصوں میں چپقلش کے واقعات کی تصدیق کر دی ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں بصرہ میں مقتدیٰ الصدر کے ایک نمائندے کے اس بیان کے ایک روز بعد ہوئی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کی کسی بھی خاتون فوجی کو پکڑنے کے عوض ایک سو پاؤنڈ انعام دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کربلا، کوفہ اور نجف میں بھی امریکی فوج مہدی آرمی کے خلاف برسرپیکار ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد