BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 May, 2004, 01:37 GMT 06:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مقتدیٰ الصدر کے ساتھی گرفتار
مہدی آرمی کے رکن
نجف میں شدید لڑائی ہو رہی ہے
امریکی فوج نے شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے قریبی ساتھی اور رشتہ دار سید ریاض النوری کو نجف سے گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری طرف نجف کے بڑے قبرستان میں امریکی فوج اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں میں شدید لڑائی ہوئی ہے اور امریکی ذرائع کا کہنا ہے 50 کے قریب مزاحمتی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

بغداد میں بھی الصدر کے 20 کے قریب حامیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

امریکی ٹینک اور گن شپ ہیلی کاپٹر مہدی آرمی پر حملے کرتے رہے جس کا جواب انہوں نے راکٹ اور مارٹروں سے دیا۔

الصدر کے ترجمان شیخ قیس الغزالی نے کہا کہ 500 مربع فٹ کا قبرستان زندوں اور مردوں دونوں کے لئے ہی قربان گاہ بن گیا ہے۔

انہوں نے آزاد ذرائع سے کہا کہ وہ خود آ کر وہاں ہونے والے قتلِ عام کا اندازہ لگائیں۔

امریکی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے النوری اعتدال پسند رہنما عبدالمجید الخوئی کے قتل میں مطلوب ہیں اور انہیں عراقی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مہدی آرمی نے اتحادی فوج کے خلاف اس سال اپریل میں اعلانِ جنگ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد