سعودی عرب: شدت پسندوں سے جھڑپ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک شہر میں سکیورٹی اہلکاروں اور مبینہ شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے ۔ اس جھڑپ میں اب تک کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی تاہم کہا جاتا ہے کہ اسلامی شدت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان اس جھڑپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب سعودی سکیورٹی اہلکار قاسمیہ ریجن میں واقع برادیہ نامی شہر میں شدت پسندوں کو پکڑنے کے لیے تلاشیاں لے رہے تھے۔ اس شہر میں پولیس نے کارروائی کے دوران چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ دو پولیس اہلکار اس دوران ہلاک ہوئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ برادیہ جو دارالحکومت ریاض کے شمال میں تین سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ایک پسماندہ اور راویتی شہر ہے اور اسے شدت پسند مسلمانوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||