BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 April, 2004, 17:53 GMT 22:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی عرب : پولیس اہلکار ہلاک
ریاض میں جھڑپیں
گزشتہ سال کےدھماکوں کے بعد سے انتظامیہ نے شدت پسندوں کے خلاف شدید کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس اور مبینہ شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں سعودی پولیس کا کم ازکم ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک چشم دید گواہ نے بتایا کہ دارالحکومت ریاض کے مشرقی ضلع ’سلے‘ میں گولیاں چلنے اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

پولیس کی درجنوں کاریں جائے وقوعہ کی طرف جاتے ہوئے دیکھی گئی لیکن شہر میں ٹریفک کی زیادتی کی وجہ سےوہاں پہنچنا مشکل ہے۔

گزشتہ سال مئی میں سفارتی کمپاؤنڈ میں دھماکوں کے بعد سے سعودی انتظامیہ نے شدت پسندوں کے خلاف شدید کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

گزشتہ دسمبر میں حکومت نے دھماکوں میں ملوث چھبیس مشتبہ افراد کے نام اور تصاویر شائع کی تھیں۔

یہ امر ابھی واضح نہیں ہے کہ موجودہ دھماکوں کے ذمہ دار وہی افراد ہیں یا کوئی اور۔

گذشتہ پیر کے روز بھی ریاض میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افراد اور شدت پسندوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک مطلوب شدت پسند ہلاک جب کہ ایک اور زخمی ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد