| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاض حملہ: ملزم سوٹزرلینڈ میں
سوٹزرلینڈ میں حکام نے آٹھ غیر ملکی افراد کو سعودی عرب میں خود کش حملے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملک کی وفاقی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کو جرائم میں ملوث ایک تنظیم کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ سال مئی میں ہونے والے حملوں میں ایک سوِس باشندے اور نو حملہ آوروں سمیت چھیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ریاض میں نومبر میں ہونے والے حملوں میں مزید سترہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان حملوں کے بعد سعودی عرب میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حملوں کی ذمہ داری اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعدہ پر عائد کی گئی تھی۔ تفتیش کرنے والے ادرارے اس بات کو بہت اہمیت دے رہے ہیں آیا کہ ملزمان نے رقوم کے تبادلے، منتقلی اور حصول کے لئے سوس بنکوں کو استعمال کیا تھا۔ تاہم مذکورہ گرفتاریوں کے بارے میں ایسی بات سامنے نہیں آئی کہ یہ مالی معاملات کے سلسلے میں ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||