عراق: چھیالیس مزاحمت کار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں موجود امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کوفہ میں ہونے والی جھڑپوں میں شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کی ملیشیا کے کم از کم چھیالیس ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق شہر میں واقع ایک مسجد کے صحن میں اتحادی فوجوں اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں بتیس افراد ہلاک ہوئے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے امریکی طیارے اور توپ خانے نے علاقے پر ہلہ بول دیا جس کے بعد سینکڑوں اتحادی فوجیوں نے ٹینکوں کی مدد سے مسجد پر حملہ کر دیا۔ اس کے علاوہ نجف میں واقعہ ایک پرانے قبرستان کے قریب شدید بمباری بھی کی گئی۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقتدیٰ الصدر کی ملیشیا نے سنیچر کو نجف اور کربلا سے اس شرط پر نکل جانے کی پیشکش کی تھی کہ امریکہ اپنی فوجوں کو واپس بلا لے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||