ایران:ایٹمی معلومات فراہم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے کہا ہے کہ اس نے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کو اپنے جوہری پروگرام کی مکمل تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ آئی اے ای اے کے ایران کے سفیر پیروز حسینی نے بتایا ہے کہ فراہم کی گئی دستاویزات میں ایران میں یورینیم کی افژودگی سے متعلقہ تمام جوہری تنصیبات اور اس ضمن میں حال اور ماضی کی تمام کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات میں پہلے فراہم کی گئی دستاویزات سے زیادہ معلومات موجود ہیں لیکن ان میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔ پیروز حسینی نے کہا ہے کہ ابھی ایرانی پارلیمان نے جوہری توانائی کے بارے میں اس معاہدے کی تصدیق نہیں کی جس پر حکومت نے دسمبر میں دستخط کئے تھے لیکن انہوں نے رضاکارانہ طور پر اس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران ہمیشہ امریکہ کے اس الزام کی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ ایٹمی توانائی کے بارے میں تحقیق کے ساتھ ساتھ ایٹمی اسلحہ کے خفیہ پروگرام پر کاربند ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||